روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

آئی سی سی آئی کے ساتھ مل کر خواتین کی معاشی بااختیاری کیلئے کام کریں گے۔ نیلوفر بختیار

اسلام آباد ( صائمہ طارق سے )  نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (این سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہا کہ خواتین کی بہتری کیلئے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھ سکیں اور ملک و قوم کیلئے فعال کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ چیمبر کے ساتھ مل کر خواتین کی معاشی بااختیاری کیلئے کام کرنا چاہتا ہے تا کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور بااختیار بنا کر معیشت کی ترقی کیلئے ان کی صلاحیتوں سے  بہتراستفادہ حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ چیمبر کو این سی ایس ڈبلیو کی اکنامک ایمپاورمنٹ کمیٹی میں نمائندگی دی جائے گی تا کہ دونوں ادارے مل کر خواتین کی معاشی بااختیاری کیلئے کام کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نیلوفر بختیار نے کہا کہ ہر سال 25نومبر تا 10دسمبر 16دن تک خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے ایک عالمی مہم شروع کی جاتی ہے اور اس سال جینڈر بیسڈ تشدد کے خلاف عالمی مہم شروع ہو گی جبکہ ان کا ادارہ بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ اس دوران خواتین کی بہتری کے مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں سرفہرست خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے پروگرام منعقد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کام کی جگہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کے قانون پر چیمبر میں بھی ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا جائے جس میں صنعتی و تجارتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو شرکت کی دعوت دی جائے تا کہ ان کو مذکورہ قانون کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل ہو۔  انہوں نے خواتین کے بہتر تحفظ اور ان کی معاشی بااختیاری کیلئے اپنے ادارے کی طرف سے کی جانے والی کوششوں سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ادارہ چیمبر سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر خواتین کی بہتر ترقی کیلئے کوشاں رہے گا۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین ہماری کل آبادی کا نصف سے زائد ہیں اور ان کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کئے بغیر پاکستان کیلئے پائیدار اقتصادی ترقی کا حصول ناممکن ہے لہذا حکومت خواتین کی بہتر ترقی کیلئے مزید سازگار پالیسیاں تشکیل دے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر میں کاروبار کرنے والی خواتین کی سہولت کیلئے ایک سیل موجود ہے جبکہ چیمبر کاروباری خواتین کیلئے آگاہی اور تربیتی پروگرام کے ساتھ ساتھ خواتین انٹرپرینیورز کی دستکاری مصنوعات کی نمائش کا اہتمام بھی کرتا رہتا ہے تا کہ ان کے کاروبار کو بہتر فروغ ملے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے والی خواتین کیلئے سب سے ہم مسئلہ بینکوں سے قرضہ حاصل کرنا ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت خواتین انٹرپرینیورز کو آسان قرضے فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے تا کہ مزید خواتین کاروبار کرنے کی طرف مائل ہو کر ملک کی معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔

فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ کونسل کے تحت 9500خواتین کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ فراہم کی گئی ہے تا کہ ان کو معاشی طور پر خودمختار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں ٹریننگ حاصل کر کے خواتین گھر بیٹھے ساٹھ سے ستر ہزار روپے ماہانہ کما سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فارماسوٹیکلز، بینکنگ، ہوٹل انڈسٹری اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ و سیل سمیت متعدد شعبوں میں خواتین کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں لہذا وہ مطلوبہ شعبے میں تعلیم و ٹریننگ حاصل کر کے ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے پر خصوصی توجہ دے کر پاکستان اس شعبے کی سالانہ برآمدات کو 2ارب ڈالر سے بڑھا کر 30ارب ڈالر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ، نائب صدر محمد فہیم خان، فاطمہ عظیم، محمد اعجاز عباسی، باسر داؤد، محمد نوید ملک، خالد چوہدری اور ناصرہ علی سمیت دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خواتین کی بہتر ترقی کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر خواتین نے نیلو فر بختیار سے مختلف سوالات کئے اور خواتین کو مزید بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش  کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com