پنجاب آرٹس کونسل میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا، ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان بچایا۔پیر عظمت اللہ سلطان
راولپنڈی()پنجاب آرٹس کونسل میں پاکستان کے نامور جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انقعاد کیا گیا۔
ریفرنس کی صدارت پیر عظمت اللہ سلطان نے کی۔ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر عظمت اللہ سلطان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا جبکہ ڈاکٹر قدید نے پاکستان بچایا۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر نے نہ صرف موجودہ بلکہ ہماری آنے نسلوں پربھی احسان کیا۔ پاکستان کے جوہری پروگرا م کو مکمل کرکے ڈاکٹر عبد القدیر نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان تاریخ پاکستان کا انمول اور ناقابل فراموش باب ہیں۔ تاریخ پاکستان میں جوہری سائنسدان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا. ریفرنس سے ملک محمد اشرف اعوان، عرفان صدیقی، علامہ سلیم حیدر،آغا نیر عباس، علامہ یونس چشتی، چوہدری خورشید انور،قادر خان مندوخیل سمیت دیگر نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سراہا اور اُن کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عبد القدیر خان کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔