روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی

براہ راست بلدیاتی الیکشن زیادہ قابل عمل نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: (قاری عاشق حسین ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ہم بل اسمبلی میں لائے وگرنہ پنجاب میں آرڈی ننس کے ذریعے بلدیاتی سسٹم چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ناصرشاہ نے بلدیاتی قانون پراسٹیک ہولڈرزسے بات کی تھی۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، صوبائی وزیر سعید غنی اور پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ سندھ اسمبلی نے پاس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ میں ہونےوالی مردم شماری پراعتراض تھا اور اس ضمن میں ہمارا واضح مؤقف تھا کہ سندھ کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2013 کے تجربے کی بنیاد پرکچھ ترامیم کرنا تھیں لیکن پہلے دن سے جماعت اسلامی کو کہا تھا کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے کہنے پر 9 دنوں میں بلدیاتی قانون بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ واٹربورڈ کو صوبائی حکومت کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایم کیوایم کے دوستوں کو بھی کہا کہ تجاویز دیں، مشاورت کریں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہمارے جیسے ملک میں براہ راست بلدیاتی الیکشن زیادہ قابل عمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک سیٹ پرالیکشن لڑتا ہے جب کہ میئرکراچی قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پرالیکشن لڑ کرمنتخب ہوگا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ تو کیا میئرکراچی کو پھروزیراعظم سے اوپر نہیں ہونا چاہیے؟

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یونین کمیٹیوں پر ہمارا اعتراض  ہے کہ ان کی تعداد بڑھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے کی کابینہ نے منظوری دی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آرٹیکل 140اے کے تحت اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 سال سے پی ایف سی ایوارڈ نہیں ہوا لیکن اب طے ہوگیا ہے کہ سندھ حکومت پی ایف سی ایوارڈ کرائے گی۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہنا تھا کہ آبادی کے تناسب سے  یونین کمیٹیوں کو وسائل دینے پراتفاق ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com