روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

اللہ کے نبی ؐ کی شان اورذکر ہمیشہ بلند تھا، ہے اور رہے گا:عثمان بزدار

عالمی مشائخ و علماء کانفرنس کاانعقاد خوش آئند ہے، نبی کریم حضرت محمدؐ  سے ہماری محبت ہر خوف سے بالاتر ہے
علماء و مشائخ محراب و منبر کے ذریعے لوگوں کو سیرت النبیؐ  پرعملدرآمد اور اسوہ حسنہ ؐ  اپنانے کی ہدایت وتلقین کریں
 سرکاری سطح پرعشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ  کی روایت کا آغاز کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
 ذہین اور نادار طلباء کو 27کروڑکے 10574رحمت اللعالمین سکالرشپ دیئے،اس سال83کروڑ کے 29142 وظائف دینگے
 اسلامیہ یونیورسٹی،غازی یونیورسٹی، اوکاڑہ، جی سی یو فیصل آباد، چکوال، زکریا یونیورسٹی میں ”سیرت چیئر“ قائم ہوچکی ہے
صوبہ بھر کی 6 بڑی یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کے تحت محققین کو ریسرچ کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی
  انشاء اللہ شان رحمت اللعالمینؐ  منانے کی شاندار روایت کومزید آگے بڑھائیں گے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اعلان
 وزیراعلیٰ نے سیرت طیبہ پر کتب نویسی اور نعت خوانی کے مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات اور ایوارڈز تقسیم کئے
لاہور18 اکتوبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ علماء اور مشائخ کا احترام ہماری روایات کا حصہ ہے۔ علمائے کرام کے فیوض و برکات کا فیضان ہے کہ اللہ تعالیٰ مشکلات کو آسان فرما دیتے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل اور قیام پاکستان کے بعد علماء اور صوفیاء کرام نے دین کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔ علماء و مشائخ نے ملک و قوم کو جب بھی ضرورت پڑی اپنی خدمات پیش کیں اور مشکل حل کرنے کے لئے بھرپورکردار ادا کیا اور آج ہم یہاں ایک عظیم مقصد کیلئے موجودہیں۔ عشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ  منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب اور ہمارے پیارے نبی کریم حضرت محمدؐ  سے ہماری محبت ہر خوف سے بالاتر ہے۔ نبی کریم ؐ  کی ذات اقدس کو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں صفاتی ناموں کے ساتھ بیان کیا اور تاقیامت ان کے ذکر کوبلند کرنے کا وعدہ کیاہے۔ اللہ کے نبی  ؐ کی شان او رذکر ہمیشہ بلند تھا، ہے اور رہے گا۔ حضرت محمدؐ  کی عظمت انسانی فہم و فراست سے بالاتر ہے۔ سورہ آل عمران میں اللہ تعالیٰ نے خود فرما یا کہ ”درحقیقت اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان پر یہ بہت بڑا احسان کیا ہے کہ ان کے درمیان خود انہی میں سے رسولؐ  مبعوث فرمایا جو اللہ تعالیٰ کی آیات انہیں سناتا ہے اوران کا تزکیہ کرتا ہے اورانہیں کتاب حکمت کی تعلیم دیتا ہے“۔ وہ آج مقامی ہوٹل میں محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کے زیر اہتمام  عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ  کے سلسلے میں عالمی مشائخ و علماء کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ  کے سلسلے میں عالمی مشائخ و علماء کانفرنس کاانعقاد خوش آئند ہے اور میں کانفرنس میں شریک مہمانوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام عالمی مشائخ و علماء کانفرنس میں دیگر مذاہب کے سکالر ز بھی تشریف لائے ہیں۔  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ  حکومت پنجاب نے گزشتہ برس شان رحمت اللعالمینؐ سے منسوب سکالر شپ پروگرام کا اجراء کیا اور اب تک ذہین اور نادار طلباء کو 27کروڑ38لاکھ روپے کے 10574سکالر شپ دیئے جاچکے ہیں جبکہ رواں سال83کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 29142سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں۔ رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ کو ایک ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،غازی یونیورسٹی ڈی جی خان، اوکاڑہ یونیورسٹی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد،یونیورسٹی آف چکوال اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ”سیرت چیئر“ قائم ہوچکی ہے۔سیرت چیئر کے تحت محققین کو ریسرچ کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ  کی تقریبات اورمحافل جاری ہیں۔یہ شانِ رحمت اللعالمینؐ  کے لئے حکومتی سطح پر عاجزانہ کاوشوں کا آغاز ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہو ں کہ آئندہ ہر برس عشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ  پہلے سے زیادہ تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔ وزیراعظم عمرا ن خان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتاہوں جنہوں نے پہلی مرتبہ ملک بھر میں سرکاری سطح پرعشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ  منانے کی شاندار روایت کا آغاز کیا۔ انشاء اللہ شان رحمت اللعالمینؐ  منانے کی شاندار روایت کومزید آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میری مشائخ عظام اور علمائے کرام سے استدعا ہے کہ آپ لوگ محراب و منبر کے امین ہیں۔ محراب و منبر کے ذریعے نبی کریمؐ  کا ذکر خوب بلند کیجیے اور لوگو ں کو سیرت النبیؐ  پرعملدرآمد اور اسوہ حسنہ ؐ  اپنانے کی ہدایت وتلقین کیجئے۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اور سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید نے بھی عالمی مشائخ و علماء کانفرنس سے خطاب کیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام کے علاوہ معروف بین الاقوامی علمائے کرام، مشائخ عظام اور دیگر مذاہب کے ممتاز سکالرز نے عالمی مشائخ و علماء کانفرنس میں شرکت کی۔ عالمی مشائخ و علماء کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ کانفرنس کے اختتام پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیرت طیبہ پر کتابیں لکھنے اور نعت خوانی کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات اور ایوارڈز تقسیم کئے اور کانفرنس کے آخر میں خصوصی دعا کرائی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com