سرگودھاکی طالبہ مناہل گردوں کے مرض میں مبتلا،غریب والدین مسیحا کے منتظر
سرگودھا (نبیلہ اکبر سے ) سرگودھا کی طالبہ مناہل جاوید گردوں کی بیماری میں مبتلا ہے۔۔جس کا واحد علاج کڈنی ٹرانسپلانٹیشن ہے۔۔ غریب والد ین بیٹی کے علاج کے لیے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔۔
یہ ہے سرگودھا کی رہائشی مناہل اقبال۔۔۔۔۔۔ جو گردوں کے امراض اور یرقان میں مبتلا ہے۔۔
بیماری سے گیارہویں جماعت کی طالبہ مناہل کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور صحت بھی گرتی جارہی ہے۔۔
ڈاکٹرز نےگردوں کے ٹرانسپلانٹ پر تیس لاکھ روپے سے زیادہ کے اخراجات بتائے ہیں۔۔
کرائے کے گھر میں مقیم مناہل کے والد محنت کش ہیں جن کے لئے بیٹی کا مہنگا علاج کرانا ممکن نہیں۔۔ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والی مناہل کا علاج ہوجائے تو اسے اپنے خوابوں کی تعبیر مل سکتی ہے علاج کے لیے مدد کرنے والے ان کے والدین سے درج زیل نمبر پر ان سے رابطہ کر سکتے ہیں 03069674923
Load/Hide Comments