بھاولنگرمیں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیاسیوریج کا گندا پانی گلیوں میں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگا
بھاولنگر (ملک صفدر ضیاء سے )سیوریج کا نظام درہم برہم ہو گیا سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں تالابوں کا منظر اختیار کر گیاتفصیلات کے مطابق بہاول نگر کے محلہ نظام پورہ غربی میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے متعدد گلیاں زیر آب ہیں اور مساجد کے سامنے سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہونے اور کچرے کا ڈھیر لگنے کی وجہ سے نمازی حضرات کو بھی خاصی دشواری کا سامنا ہے علاقہ مکینوں نے متعدد بار تحصیل میونسپل کمیٹی کو مطلع کیا ہے تحصیل میونسپل کمیٹی عملہ ٹس سے مس نہ ہوا علاقہ مکینوں اور راہگیروں کو گزرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہےیہ تحصیل میونسپل کمیٹی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان میں خاص طور پر کیمرے والی گلی گلی نمبر 11 نثار شاہ والی گلی اور متعدد گلیاں زیر آب ہیں علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے