روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

سرکاری افسران کی بڑی بڑی رہائش گاہوں کو عوامی پارک بنانے کا مطالبہ کردیا گیا

لاہور (واصب ابراہیم غوری سے ) – سرکاری افسران کی بڑی بڑی رہائش گاہوں کو عوامی پارک بنانے کا مطالبہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں طاہر کی جانب سے منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک اہم تجویز دی گئی۔ میاں طاہر نے اسمبلی فلور پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرکاری افسران کی بڑی بڑی رہائش گاہوں کی نشاندہی کی اور مطالبہ کیا کہ ان رہائش گاہوں کو عوامی پارک میں تبدیل کر دیا جائے۔
میاں طاہر نے کہا کہ سرکاری افسران 12 ایکڑ کی رہائش گاہوں میں رہتے ہیں، انہیں ایک کنال رقبے پر مشتمل کوٹھیاں بنا کر دی جائیں اور ان رہائش گاہوں کو عوام کے لیے مختص کیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رکن کی تجویز پر حکومتی بینچ سے بھی مثبت جواب دیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے لیگی رکن کی تجویز پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ صوبے میں سرکاری افسران بڑی رہاشگاہوں میں رہتے ہیں،چھوٹی رہاشگاہیں دینے کے لیے قانون میں ترمیم کرنا ہوگی ۔

پارلیمانی سیکرٹری کے جواب پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آپ اس سسٹم کو تبدیل کرنے کے لیے ترمیم کر لیں۔ پارلیمانی سیکرٹری نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ میاں طاہر کی تجویز اچھی ہے حکومت اس حوالے سے معاملے کو دیکھے گی۔ اجلاس میں صحافی کالونی کی طرز پرپنجاب اسمبلی کے ممبران کے لئے رہائشی ہائوسنگ سکیم بنانے کے مطالبہ کی قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ۔
یہاں واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں حکومت سنبھالنے کے بعد اہم سرکاری عمارتوں کو عوامی تفریح کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے لاہور میں واقع گورنر ہاوس کو عوام کیلئے کھلوا دیا تھا۔ جبکہ سیاحتی مقامات پر واقع سرکاری عمارتوں کو بھی سیاحوں کے استعمال میں لانے کی کوشش کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com