ورلڈ کپ :قومی ٹیم کو افغانستان سے 8 وکٹوں سے شکست

pakistan afghanistan team

  یوتھ ویژن : ( ذیشان خان سے ) ورلڈ کپ افغانستان نے آٹھ وکٹوں سے  پاکستان کو شکست دے دی ۔

پاکستان نے 283 اسکور کا ہدف دیا تھا ، جو افغانستان نے با آسانی سے مکمل کرلیا-

شاہین اور حسن علی کے ایک ایک وکٹ لی ہے۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 65، ابراھیم نے 87، کپتان حمشت اللہ نے 43 جب کہ رحمت شاہ نے ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

ورلڈ کپ : قومی کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں شکست

اس سے قبل ، پاکستان نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا –

قومی ٹیم کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، عبداللہ شفیق نے چھکا لگا کر رواں سال کا پاور پلے میں پہلا چھکا لگایا، پہلے چھکے کے بعد عبداللہ شفیق نے ہی دوسرا چھکا بھی لگا دیا۔ پاکستانی بیٹر نے پہلے نوین الحق اور پھر مجیب الرحمان کی گیند پر چھکا لگایا۔

امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 58 رنز پر آئوٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ محمد رضوان بھی 8 رنز بناکر نور احمد کا شکار ہوئے جبکہ سعود شکیل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ایسے میں کپتان بابر اعظم نے بھی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ بھی 92 گیندوں پر 74 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اختتامی اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی، افتخار 27 گیندوں پر 40 اور شاداب 38 گیندوں پر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاہین آفریدی 3 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

یوں پاکستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

پاک افغان مقابلہ جیت کا سہرا کس کے سر سجے گاhttps://youthvision.pk/story/37754

افغانستان کی جانب سے نوجوان اسپنر نور احمد نے 3، فاسٹ بولر نوین الحق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد نبی اور عظمت اللہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes