سعودی عرب میں موسمی حالات کا جائزہ لینے کے لیے ریڈیو ساونڈ سسٹم سے لیس غباروں کا استمال
ریاض۔ (واصب ابراہیم غوری سے ):سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سےریڈیو ساونڈ سسٹم سے لیس غبارے فضا میں چھوڑے گئےـ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ٘محکمہ موسمیات کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے فضا میں چھوڑے گئے غباروں میں انتہائی حساس ٹیکنالوجی پر مشتمل ریڈیو ساونڈ سسٹم لگایا گیا ہےـ
جس کے ذریعے موسمی حالات کے بارے میں جامع معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان غباروں میں موجود سسٹم انتہائی حساس ہے جس کے ذریعے سول ایوی ایشن کو بھی خطے میں موسمی تبدیلی کے حوالے سے درست اورجامع معلومات حاصل ہو سکیں گی ـ ۔
Load/Hide Comments