آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

حکمران عوام کے مسائل سنیں،عوام جینے کےلیے ضروری اشیاء کا مطالبہ کررہے ہیں ۔فیصل ندیم

یوتھ ویژن نیوز : (محمد افضل سے )مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں 100 مقامات پر سبزی سہولت بازاروں کا انعقاد
حکمران عوام کے مسائل توسنیں ۔عوام جینے کےلیے ضروری اشیاء کا مطالبہ کررہے ہیں ۔فیصل ندیم
کراچیپاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سےشہرقائدمیں 100مقامات پرسبزی سہولت بازارلگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیلی وہیل کا دل چوٹی کار کے سائز کے برابر

سبزی سہولت بازاروں میں تمام اشیاء منڈی کی قیمت پر اور خصوصی ڈسکاؤنٹ پر فروخت کی گئیں ۔ جہاں سے ہزاروں خاندانوں نے استفادہ کیا۔شہر کی معززشخصیات و عوام نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سبزی سہولت بازاروں کو خوب سراہا ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےنائب صدر فیصل ندیم ،کراچی کے صدر احمدندیم اعوان رہنما انجینئر نعمان نے مقامی ذمہ داروں کے ہمراہ سبزی سہولت بازار وں کا دورہ کیا۔اور عوام کی خدمت میں مصروف ذمہ داران و کارکنان کو خوب داد دی ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو چکےہیں ۔ہر طبقہ زندگی میں عوام کا خون چوساجارہاہے۔ حکمرانوں نے ہمیں آئی ایم ایف کا غلام بنا کرملک میں بدترین مہنگائی کا عذاب مسلط کر رکھا ہے۔ ملک میں کوئی بھی دور ہویہی لوگ چہرے بدل بدل کر مسلط ہوتے ہیں۔ اور عوام کا خون چوستے ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اس وقت کراچی میں 100 مقامات پر بازار لگائے ہیں۔یہ بازاروں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ ہر اتوار کو جاری رکھیں گے۔ اگلے اتوار کو شہر میں بڑے عوامی سہولت بازار لگائیں گے۔کراچی کے اہل خیر لوگوں کے ساتھ مل کر عوام کو آٹے، چینی،گھی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء میں خصوصی سبسڈی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قراقرم ہائی وے،سڑک پاکستان کی لیکن دنیا کا8واں عجوبہ

فیصل ندیم کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت آپس کے اجلاس منعقد کرنے کے بجائے سڑکوں پر نکل کر عوام کے مسائل دیکھے۔لوگ جینے کی اشیاء کا مطالبہ کررہے ہیں۔حکمران عوام کو سہولت دیں یا حکومت چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔

سبزی سہولت بازاروں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نےکہا کہ مہنگائی کا سونامی عوام کا ڈبو رہا ہے۔ نااہل حکمرانوں کی غیرمتوازن پالیسیوں نے گندم اور آٹا کے خود کفیل پاکستان کو فقیر بنا دیا۔ بجلی، گیس ،آٹا ،گندم، چینی، ادویات کی قیمتوں میں جان لیوا ٹیکس اور مہنگائی نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔حکمران طبقہ غریب عوام کے ٹیکسوں پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اندھی دولت کے انبار لگانے میں مصروف ہیں۔ ایسے حالات میں عوام کسی مسیحا کے منتظر ہیں ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت صرف کراچی میں آج 100 مقامات پر سبزی سہولت بازار لگائے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین مردوں سےزیادہ دھوکے بازہوتی ہیں تحقیق نےہنگامہ مچا دیا

ہم عوام کو سہولت دینے کے لیے بےشمار پروجیکٹس پانی ،صحت ،صفائی ،سستی روٹی و دیگرپر کام کررہے ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عوامی سہولت پروگراموں کا دائرہ کا مزید وسیع کریں گے۔احمدندیم اعوان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی سیاسی وحکمران جماعتیں آپس کی لڑائیوں کو پس پشت ڈال کر عوام کو سہولت فراہم کرنے کےلیے مفاہمت کا راستہ اختیار کریں ۔اگر آج حکمرانوں ا ور سیاست دانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا نہ کیا ۔تو عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔عوام نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اس اقدام کو خوب سراہااور دیگر جماعتوں کے لیے آئیڈیل قرار دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com