آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا صدرعارف علوی سےانتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کر دیا

یوتھ ویژن نیوز : تحریک انصاف کی کور کمیٹی سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عام انتخابات کی تاریخ کے بلا تاخیر اعلان کا مطالبہ کردیاگیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے فوری تعین کےلیے قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی جبکہ آئین کے تحت اختیار و حاکمیّت جمہور کیلئے خاص ہیں جو اسے اپنے منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے انہیں بروئے کار لاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت تمام بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرتی ہے اور ان پر عملدرآمد جاری رکھے گی،مرتضیٰ سولنگی

کور کمیٹی کے مطابق پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جس میں اسے آئینی، سیاسی، جمہوری، انتظامی، معاشی اور سماجی سطح پر نہایت پیچیدہ مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے۔اپریل 2022 میں رجیم چینج سازش کے غیرجمہوری اور غیرآئینی اقدام نے ریاستی ڈھانچے اور نظمِ حکومت میں فساد و انتشار کو جنم دیا، رجیم چینج سازش نے قومی سلامتی، مِلّی یکجہتی، قومی تعمیر و ترقی، جمہور کے بنیادی حقوق اور ان کی زندگیوں میں ناقابلِ تصوّر ہیجان و اضطراب پیدا کیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ اس ہیجان و اضطراب میں شدت آرہی ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بالترتیب 14 اور 18 جنوری 2023 کی تحلیل کی گئیں، پی ڈی ایم حکومت نے دستور کے آرٹیکل (2)224 کی منشاء کے مطابق 90 روز میں انتخابات کے انعقاد سے گریز کیا۔دستور کا آرٹیکل (5)48 قومی اسمبلی کی قبل ازوقت تحلیل کی صورت میں صدرِمملکت کو انتخابات کے انعقاد کیلئے 90 روز کی مدّت کے اندر کسی تاریخ کے تعیّن کا پابند بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا کا عوام کوایک اوربجلی کاجھٹکا،ایک روپے46 پیسےفی یونٹ بجلی مہنگی کردی،نوٹفیکشن جاری

پی ٹی آئی کے مطابق ’چنانچہ صدرِمملکت اپنا دستوری فریضہ نبھائیں اور آئین کی بالادستی یقینی بناتے ہوئے بلاتاخیر ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، آئین کی بالادستی صدر کے منصب کا کلیدی تقاضا ہے‘

کور کمیٹی پی ٹی آئی کے مطابق صدر مملکت نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو آئین کی بے حرمتی اور عوام کے بنیادی آئینی دستوری و جمہوری حقوق کی پامالی کے ذمہ دار ہونگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com