آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

نگران حکومت تمام بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرتی ہے اور ان پر عملدرآمد جاری رکھے گی،مرتضیٰ سولنگی

نگران حکومت تمام بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرتی ہے اور ان پر عملدرآمد جاری رکھے گی، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا پریس کانفرنس سے خطاب

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت تمام بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرتی ہے اور ان پر عملدرآمد جاری رکھے گی، حکومتی اخراجات کم کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سمیت سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

نگران وفاقی وزراءبرائے خزانہ، توانائی و کامرس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کا آج پہلا دن تھا، اس اجلاس کا دوسرا سیشن کل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تین بڑے مقاصد انفارمیشن ٹیکنالوجی، مائننگ اور زراعت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اخراجات اور گردشی قرضوں کو کم کرنے، نجکاری کے عمل کو بہتر بنانے اور سمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر مسائل پر غور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا اور ویزا پالیسی میں بھی بہتری لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران حکومت تمام بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرتی ہے اور ان پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت جو فیصلے کر کے گئی ہے، ہماری قانونی رائے یہی ہے کہ ہم ان پر عمل درآمد کریں گے۔ ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے حوالے سے سوال پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اجلاس جاری ہے، آج پہلا دن تھا، اس کا دوسرا سیشن کل ہوگا، اس میں ہونے والے فیصلوں کی تمام تفصیلات میڈیا کے سامنے آ جائیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com