روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی

کسی بھی اِدارے یا اتھارٹی کو یونیورسٹی کے کسی دفتریا ہاسٹل کی جامہ تلاشی کی اجازت نہیں،جسٹس سرفرازڈوگر تحقیاتی ٹربیونل اسلامیہ نیورسٹی بھاولپور

یوتھ ویژن نیوز (علی رضا غوری )اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں جنسی ہراسگی اور منشیات کے استعمال کے سنگین الزامات کی تحقیقات کے لئے قائم کئے گئے ٹربیونل کے سربراہ جناب جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر فاضل جج لاہور ہائی کورٹ لاہور نے کہا ہے کہ کسی بھی اِدارے یا اتھارٹی کو یونیورسٹی کے کسی دفتریا ہاسٹل کی جامہ تلاشی کی اجازت نہیں ہے۔ اِس حوالے سے دو روز قبل 30اگست 2023 کو خواتین اساتذہ کے ہاسٹل میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی جامعہ تلاشی اور پوچھ گچھ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سرچ آپریشن کا ٹربیونل کی تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مذکورہ کاروائی ٹریبونل کی اجازت کے بغیر کی گئی۔ اس حوالے سے خواتین فیکلٹی ممبران کی شکایات سامنے آئی ہیں کہ اُن کے موبائل فون چیک کئے گئے، ان سے نازیبا گفتگو کی گئی اوراُن کے پرائیویسی کے بنیادی حق کو مجروح کیا گیا۔ جناب جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اس حوالے سے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کسی فیکلٹی ممبر اور خاتون افسر کو فی میل ہاسٹل میں پیش آنے والے واقعہ کی کوئی شکایت ہے،تو فوری طور پر ٹربیونل سے براہ راست رابطہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے معززاساتذہ، ملازمین اور طلباء وطالبات اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں اور ٹریبونل انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے گا اور کسی کے ساتھ زیادتی کی اجازت نہیں دے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com