اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپورمیں خواتین طالبات کےساتھ جنسی ہراسگی اورمنشیات کےاستعمال کےالزمات پرجسٹس سردا محمد سرفزارڈوگرتحقیتی ٹربیونیل مقرر

یوتھ ویژن نیوز : حکومت پنجاب (ہوم ڈیپارٹمنٹ) نے بروئے نوٹیفیکیشن نمبر SO(Judicial-III)0-4/2023 مورخہ24-8-2023 اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خواتین طالبات کے ساتھ جنسی ہراسگی اور منشیات کے استعمال کے سنگین الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی ٹربیونیل جناب جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، فاضل جج لاہور ہائی کورٹ لاہور کو مقرر کیا ہے۔ ٹربیونل ہذا نے مذکورہ بالا الزامات کی تحقیقات کا آغاز امروز28-8-2023 بمقام وائس چانسلر سیکرٹریٹ بغداد الجدید کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں کردیا ہے۔
لہٰذا ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر مذکورہ بالا تحقیقات کی بابت کسی شخص کے پاس کوئی اطلاع، شواہد ہوں یا کوئی شخص مذکورہ بالا جنسی ہراسگی اور منشیات کے استعمال کا متاثرہ فریق ہو، وہ فاضل ٹربیونل کے روبرو صبح9:00 بجے سے شام5:00 بجے تک بمقام مذکورہ بالا ذاتی طور پر پیش ہو کر یا واٹس ایپ نمبر0344-0003331یا ای میل ایڈریس tribunal.iub@gmail.comپر24 گھنٹے اندر پانچ یوم رابطہ کرسکتا ہے۔