حاصلپور: قایم پورمیں بس کی موٹر سائیکل سوارکو ٹکر2 افراد جاں بحق 5 زخمی
یوتھ ویژنیوز : وقت بالا بمقام بالا پر مسمی عرفان بعمری 40 سالہ ولد عبد الشکور سکنہ چک 6 بی سی بہاولپور بسواری موٹر سائیکل چائینہ نمبری VRH9922 ہمراہ 4 کس چک 6 بی سی بہاولپور سے حاصل پور جا رہے تھے کہ مقام بالا پر اے سی گاڑی کراچی ٹائم نمبری CAF4486 جو کراچی سے ہارون آباد جا رہی تھی نے روڈ پر جانوروں کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار محمد عرفان و فیملی کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کے نتیجے میں عرفان کی اہلیہ فوزیہ عرفان بعمری 30/32 سالہ عرفان کا بیٹا محمد فرحان ولد محمد عرفان بعمری 12/14 سالہ کی موقع پر ہلاکت ہو گئی جبکہ محمد عرفان اور اسکے دو بیٹے قمر ولد محمد عرفان بعمری 9/10 سالہ اور رحمان ولد محمد عرفان بعمری 6/7 سالہ کو بذریعہ ریسکیو 1122 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حاصل پور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جنکے سر ، گردن اور ٹانگوں پر زخم کے نشان ہیں ۔
اے سی ٹائم اور ڈرائیور مسمی اعجاز حسین کو تھانہ قائم پور منتقل کر دیا گیا ہے