منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل پاکستان تعینات

صدرمملکت عارف علوی نے اٹارنی جنرل بیرسٹرشہزاد عطاالٰہی کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔منصورعثمان اعوان نئے اٹارنی جنرل پاکستان تعینات ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت نے بیرسٹرشہزاد عطاالٰہی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ایڈووکیٹ منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کردی ۔صدر نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 100کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی ۔

واضح رہے کہ دوروز قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان شہزاد عطا الٰہی مستعفی ہو گئےتھے۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان شہزاد عطا الٰہی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے بیرسٹر شہزاد الٰہی کو 2 فروری 2023ء کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com