ملک عبدالولی خان کاکڑنےگورنربلوچستان کےعہدے کا حلف اٹھا لیا
یوتھ ویژ نیوز : چیف جسٹس ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے ملک عبدالولی کاکڑ سے گورنر کےعہدے کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ ملک عبدالولی کاکڑ بلوچستان کے 23 ویں گورنر ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت نےآئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر گورنر بلوچستان کے لیے ملک عبدالولی کاکڑ کے نام کی منظوری دی تھی ۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے گورنر بلوچسستان کے لیے نام کی منظوری بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل سے ملاقات میں دی۔ملاقات میں ملک عبدالولی کاکڑ بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments