روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

عمران خان کا چیف جسٹس سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

یوتھ ویژن نیوز : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہ عثمان ڈار نے ہمارے دورِ حکومت میں سیالکوٹ کے جاوید علی کو ایک چوکیدار کی نوکری دلوائی، کچھ روز قبل جاوید علی کو پہلے پولیس اور پھر نامعلوم افراد نے اٹھا لیا، اس پر تشدد کر کے دھمکیاں دیں گئیں کہ کسی کو نہیں بتانا، اس کی اہلیہ کو دھمکایا گیا کہ شوہر کو برہنہ کر کے بدنام کریں گے، اپنے ملک میں شہریوں کے ساتھ اس قسم کا سلوک میں نے کبھی نہیں دیکھا۔

یئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  عدلیہ کی سب سے بڑی ذمہ داری شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا ہے، درخواست ہے جاوید علی جیسے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ عام شہریوں کو خوف نہ رہے۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس پر چیف جسٹس کو بتایا کہ قاتل اقتدار میں بیٹھے ہیں، بعد میں قاتلانہ حملے کی تحقیقات کی ساری فرانزک رپورٹ غائب کر دی گئی اور جو افسران شواہد مٹانے میں ملوث تھے انہیں دوبارہ تعینات کر دیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنانا ری پبلک بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کسی کو قانون اور آئین کی فکر نہیں بس طاقتور لوگوں کا قانون ہے، آئین ہر انسان کو اس کے بنیادی حقوق کی حفاظت کا حق دیتا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب سے ہماری حکومت گئی ہے لوگوں کے بیانات دلوانے کی کوشش کی گئی، بلیک میل کرنے کی آڈیو ٹیپس، کرپشن کیس اور جعلی مقدمات کی کوشش کی گئی، بلیک میل کرنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح ہمیں کمزور کیا جائے۔

جاوید علی کے انکشافات

نیوز کانفرنس کے دوران جاوید علی نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں چوکیدار کی نوکری کرتا ہوں، مجھے فون کر کے بلایا گیا، 4 گھنٹے انتظار کروانے کے بعد 4 پولیس والے آتے ہیں اور کپڑا ڈال کر لے جاتے ہیں، پولیس والے نامعلوم جگہ لے گئے۔ مجھ پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے، مجھے الٹا لٹکا کر کہا گیا کہ بتاؤ تم نے عثمان ڈار کو کتنے پیسے دیے ہیں، میرے انکار کے بعد مزید تشدد کیاجاتا اور برہنہ کر کے ویڈیوز بنائی جاتی، کہا جاتا کہ اس کی فیملی کو اٹھا کر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالو۔ جاوید علی نے بتایا کہ جب میں نہ مانا تو پھر کہا گیا عثمان ڈار کیلئےٹھیکیداروں سے پیسے لیے، میری اہلیہ کو برابر والے روم میں بٹھا کر بلیک میل کیا جاتا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com