پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی سکول سسٹم، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یوم تشکر کی تقریب جنوبی ایشیا میں امن اور تنازع کشمیر وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

جہازوں کیلئے ایندھن کی قلت، پاکستان میں چارٹرڈ طیارے گراؤنڈ

جہازوں کے ایندھن کی قلت، پاکستان میں چارٹرڈ طیارے گراؤنڈ

جہازوں کے ایندھن کی قلت کے باعث نجی کمپنیوں کے ملک میں چارٹرڈ طیارے گراؤنڈ کر دیے گئے ہیں۔ مؤقر ویب سائٹ کے مطابق اس ضمن میں ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ دسمبر میں کراچی کی بندرگاہ پر پہنچنے والی ایوی ایشن گیس تا حال کلیئر نہیں ہو سکی ہے۔

ملک میں نجی جہازوں کا ایندھن نہ ہونے کے باعث ایئر ایمبولینس سروسز سمیت کچھ دیگر آپریشنز بھی روک دیے گئے ہیں۔

عمران اسلم خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022 کے آخری مہینے میں کراچی کی بندرگاہ پر پہنچنے والی ایوی ایشن گیس کی ادائیگی کے باوجود تاحال ایل سی نہیں کھل سکی ہے جس کی وجہ مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایل سی کی تاخیر کے باعث اب آپریشنز کو جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے، ملک میں اس وقت 200 کے قریب پرائیویٹ جہاز استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ اب تک موجودہ صورت حال میں 150 سے زائد جہازوں کو ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

عمران اسلم خان نے اردو نیوز کے مطابق کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں بہت سی پرائیویٹ کمپنیوں کے لیے پاکستان میں کام جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com