روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

سولر پینل والے صارفین کو بجلی کے یونٹ کی پوری قیمت ملے گی: نیپرا

شمسی توانائی سے گھروں میں بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ انہیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اب فی یونٹ کم قیمت پر ادائیگی نہیں کریں گی۔

نیپرا نے چند ماہ قبل عندیہ دیا تھا کہ نیٹ میٹنرنگ کے ذریعے واپڈا کو بجلی مہیا کرنے والے صارفین کو اب فی یونٹ کم قیمت ادا ہو گی جس پر ملک بھر سے سولر صارفین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تاہم حکومت نے ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے سولر صارفین کو رعایت دینے کے لیے نیپرا کو خط بھی لکھا تھا۔

اب سوموار کو ملک میں بجلی کی فراہمی کی نگرانی کرنے والے ادارے نیپرا نے ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2015 میں مجوزہ ترمیم پر صارفین کے حق میں فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے صارفین ڈسکوز کو اضافی بجلی 19 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کرتے رہیں گے۔

’اتھارٹی کے مطابق اس فیصلے سے ملک میں نیٹ میٹرنگ کو مزید فروغ ملے گا۔‘

اس سے قبل نیپرا نے ریگولیشنز میں ترمیم کے لیے سٹیک ہولڈرز اور عوام سے رائے مانگی تھی اور اس ترمیم پر مختلف سٹیک ہولڈرز اور میڈیا رپورٹس سے موصول تبصروں پر غور کرتے ہوئےعوامی سماعت بھی کی تھی

’اتھارٹی نے سماعت کے دوران اور تحریری طور پر کی گئی سٹیک ہولڈرز کی گزارشات  کا بغور جائزہ لیا اور سسٹم میں سستی اور صاف قابل تجدید توانائی کی شمولیت کے لیے حکومت کے وژن کا بھی بہ خوبی جائزہ لیا۔‘

’سماعت کے دوران سٹیک ہولڈرز کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے معاشی فوائد پر بھی روشنی ڈالی گئی تھی۔‘

موضوع پر بحث کے پیش نظر، اتھارٹی نے موجودہ نیپرا (متبادل اور قابل تجدید توانائی) ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2015 میں ترمیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق ’اب نیٹ میٹرنگ کے صارفین ڈسکوز کو اضافی بجلی 19 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کرتے رہیں گے۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com