پاکستان کےڈیفالٹ ہونےکا خدشہ، عالمی ریٹنگ ایجنسی نےخطرے کی گھنٹی بجادی
یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے )پاکستان کے ڈیفالٹ کے خدشے کے باعث عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ گرا کر ٹرپل سی کرکے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی
تفصیلات کے مطابق فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی غیر ملکی کرنسی میں قرض حاصل کرنے کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے کم کرکے ٹرپل سی کی گئی۔ ریٹنگ میں تنزلی زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے سبب کی گئی ہے۔ ہم سمجھتےہیں کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کا نواں جائزہ کامیاب ہوگا۔
ڈیفالٹ یا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ ایک حقیقی امکان ہے، نویں جائزے کی تکمیل آمدنی کے پیشگی اقدامات، ریگولیٹڈ ایندھن قیمتوں سے مشروط ہے۔
فچ کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتےہیں کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح کم رہےگی۔مالی سال 2023 میں معمولی بہتری ممکن ہے
ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بقایا 2.5 ارب ڈالرز کے علاوہ دیگر ذرائع سے 3.5 ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔
فچ کے مطابق درآمدات کم کرنے اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی سےکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ شرح سود بڑھانے اور توانائی کا استعمال کم کرنے سے بھی کم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر
فچ کے مطابق رقم کا ملنا آئی ایم ایف معاہدےکےساتھ مشروط ہے، دوست ممالک پرانےقرض رول اوور کے ساتھ مزید 5 ارب ڈالرز دینے پر آمادہ ہیں۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.7 ارب ڈالر رہےگا، مالی سال 2022 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تھا۔