چولستان انٹرنیشنل جیپ ریلی: بہاولپور کےفرزندوں نےدوسری پوزیشن حاصل کر لی
بہاولپور (جلال الدین بھٹی سے) چولستان انٹرنیشنل جیپ ریلی کی پری پئیرڈ اے کلاس کیٹیگری کی ریس میں بہاولپور کے فرزندوں نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی
چوہدری زین محمود اورمحمد زین عبداللہ محض چھ سیکنڈ کے فرق سے دوسری پوزیشن کے حق دار ٹھرے تفصیلات کے مطابق جولستان انٹرنیشنل جیپ ریلی کانٹے دار مقابلے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔
نتائج کے مطابق فیصل شادی خیل نے مقرہ فاصلہ تین گھنٹے انسٹھ منٹ اور تین سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بہاولپور کے جوہدری زین محمود اور انکے ساتھ کو ڈرائیور محمد زین عبداللہ نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے انسٹھ منٹ اورنو سیکنڈمیں طے کر کے محض چھ سیکنڈ کے فرق سے دووسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آصف فصل چوہدری نےچار گھنٹے اور چار منٹ میں فاصلہ طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جیپ ریلی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے چوہدری زین محمود اور ان کے ساتھ معاون نیوی گیٹر و ڈرائیور محمد زین عبداللہ دونوں کا تعلق بہاولپور سے ہے۔ چوہدری زین محمود معروف صنعت کارچوہدری محمود مجید کے فرزند ہیں جبکہ محمد زین عبداللہ سابق صدر و جنرل سیکرٹری بہاولپور پریس کلب جلال الدین بھٹی کے فرزند ہیں عوامی و سماجی اور سپورٹس کے حلقوں کے علاوہ صحافی برادری نے بہاولپور کے ہونہا ر فرزندوں کو جیپ ریلی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ فرزندان بہاولپور آئندہ بھی اپنی بہترین کارکردگی سے بہاولپور کا نام روشن کریں گے۔