ترکیہ زلزلہ :پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لےکرترکیہ پہنچ گیا
یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے )پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا ہے۔ طیارے کے ذریعے ساڑھے 16 ٹن امدادی سامان پہنچایا گیا۔
طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اورشام میں قیامت خیززلزلہ سےاموات 25 ہزارسے تجاوز کر گئیں
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔8 پاکستانی مسافروں کو پاک فضائیہ کے اس طیارے پر وطن واپس پہنچایا جائے گا۔
Load/Hide Comments