وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا دینہ میں لاہور کے نجی سکول کی ٹرپ کوسٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد۔ (قاری عاشق حسین سے ):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے دینہ میں لاہور کے نجی سکول کی ٹرپ کوسٹر کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ افسوسناک ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے ٹیچر اور طالبات کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی
Load/Hide Comments