روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

دسمبر2022 میں فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستان میں آجائے گی، امین الحق

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ دسمبر 2022 میں فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستان میں آجائے گی، 18 ,کروڑ لوگوں کے پاس موبائل فون اور 10 کروڑ کے پاس براڈبینڈ ہے، میڈ اِن پاکستان کو پوری دنیا میں متعارف کروائیں گے۔ اے آروائی کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے فائیوجی ٹیکنالوجی پاکستان میں فراہمی سے متعلق اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2022 میں فائیو جی پاکستان میں آجائے گا، پاکستان میں18 کروڑ ‏لوگوں کے پاس موبائل فون آچکا ہے، جبکہ10 کروڑ لوگ براڈ بینڈ استعمال کررہے ہیں۔
‏60 اور 70 کی دہائی کی غلطیاں اب سامنے آرہی ہیں، ترقی سب سے اہم ترجیح ہے۔ ہمارا مقصد میڈ اِن پاکستان ہے، میڈ ان پاکستان کی برانڈنگ کو دنیا بھر میں متعارف کروانا چاہتے ہیں۔

پاکستان کی آئی ٹی درآمدات میں24 فیصد اضافہ ہوا ہے، اگلے سال کیلئے درآمدات کا ہدف 3.60 بلین ڈالر ہے۔ یاد رہے 09 اکتوبر2021ء کو سندھ ہائیکورٹ میں فائیو جی ٹیکنالوجی اور کرونا ویکسین کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔

عدالت نے فائیو جی ٹیکنالوجی اور کرونا ویکسین کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے دراخوستگزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔ عدالت نے درخواستگزار 25 ہزار روپے ہائیکورٹ کلینک فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے فائیو جی ٹیکنالوجی سے دنیا فوائد حاصل کررہی۔ درخواستگزار نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے نقصان سے متعلق ایک لفظ بھی نہیں بتایا۔
جس ٹیکنالوجی سے دنیا فائدہ اٹھا رہی وہ کیسے نقصان دے ہوسکتی ہی درخواستگزار کا صرف اس بات پر زور تھا کہ یہ ٹیکنالوجی غیرقانونی اور مضرصحت ہے۔ درخواست کے ساتھ منسلک ایک دستاویز ایسی ہے جو اسکے موقف کی نفی کرتی ہے۔ کرونا ویکیسن سے متعلق بھی درخواستگزار شاید باخبر نہیں ہیں۔ دنیا گزشتہ دو سالوں سے اس خطرناک مرض سے دوچار ہے۔ ایسی بیماری کا دنیا کو کوئی تجربہ نہیں رہا ہے۔
کرونا ویکسینیشن بیماری کے پھیلا کو روکنے کے لئے۔ ویکیسن سے وائرس کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔ ان اقدامات کے سامنے کسی ایک کی خواہش کو روکاوٹ نہیں ہونا چاہیے۔ درخواستگزار نے فائیو جی ٹیکنالوجی اور کرونا ویکیسن پر پابندی لگانے کی استدعا کی تھی۔ درخواست امیر جہاں عرف بسمہ نورین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔18 کروڑ لوگوں کے پاس موبائل فون اور 10 کروڑ کے پاس براڈبینڈ ہے، میڈ اِن پاکستان کو پوری دنیا میں متعارف کروائیں گے۔ وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی کی گفتگو60 اور 70 کی دہائی کی غلطیاں اب سامنے آرہی ہیں، ترقی سب سے اہم ترجیح ہے۔ ہمارا مقصد میڈ اِن پاکستان ہے، میڈ ان پاکستان کی برانڈنگ کو دنیا بھر میں متعارف کروانا چاہتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com