روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنزبند نہیں کررہا

اسلام آباد (یاسر ملک )پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی نار” کے پاکستان چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر ٹیلی نار کے پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں جس کی بنیاد ٹیلی نار کے سی ای او کا وہ بیان تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت ایشائی ممالک میں انضمام کے مواقع دیکھ رہے ہیں۔ان کے اس بیان کے بعد پاکستان میں یہ خبر پھیل گئی کہ وارد کی طرح ٹیلی نار بھی پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کرکے کسی اور کمپنی میں ضم ہونے جارہی ہے۔تاہم ان خبروں کے حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی پاکستان میں اپنی سروسز بند نہیں کررہی اور نہ ہی کسی دوسری کمپنی میں ضم ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت ہے۔پی ٹی اے نے اپنی وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ٹیلی نار کی پاکستان میں بندش کی غلط خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہیں، پی ٹی اے نے کبھی ٹیلی نار سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا، ٹیلی نار کی جانب سے ملک میں اپنی خدمات کی فراہمی معطل کرنے کے حوالے سے کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق کسی بھی کمپنی کی جانب سے دوسری کمپنی میں انضمام کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے، ٹیلی نار کی جانب سے اس حوالے سے بھی کوئی درخواست نہیں دی گئی ہے، پی ٹی اے کے این او سی کے بغیر کوئی آپریٹر اپنے آپریشنز کو دوسری کمپنی میں ضم نہیں کرسکتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com