جنوبی وزیرستان،دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ،پاک فوج کا حوالدارشہید

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے )خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن دشمنوں کے ساتھ لڑتے ہوئے ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار عمر حیات بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔ شہید حوالدارعمر حیات کی عمر 39 سال ہے جبکہ تعلق لاچی کوہاٹ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔پاک فوج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُر عزم ہے۔ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔