عالمی ویکسینیشن منصوبہ وبائی مرض کو روکنے کا واحد راستہ ہے، اقوام متحدہ

una 696x429 1


اقوام متحدہ(ثاقب ابراہیم غوری سے ):اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عالمی ویکسینیشن منصوبہ وبائی مرض کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہاہے کہ عالمی وبائی مرض سے نکلنے کا واحد راستہ عالمی ویکسینیشن مہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کو تباہ کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وضع کردہ ویکسینیشن کی حکمت عملی کی پیروی کررہا ہے جس کا ہدف اس سال کے آخر تک تمام ممالک کے 40 فیصد لوگوں کو 2022 کے وسط تک 70فیصد ویکسین فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہر کسی کو، ہر جگہ کووی۔ڈ 19کی ویکسین، ٹیسٹ اور علاج تک رسائی حاصل ہونی چاہیے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں