پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، وزارت خزانہ
اسلام آباد۔(وآصب ابراہیم غوری سے ):حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کافیصلہ کیاہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے منگل کویہاں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبرسے پیٹرولئیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
اس وقت پیٹرول کی قیمت 145.82 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈڈیزل 142.62 روپے، کیروسین 116.53 روپے اورلائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 114.07 روپے فی لیٹر ہے
Load/Hide Comments