روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

بیرون ممالک پاکستانیوں نےرقوم بھیجنےکی رفتارمزید کم کردی

یوتھ ویژن نیوز ( محمد علی سے ) بیرون ممالک پاکستانیوں نے رقوم بھیجنے کی رفتار مزید کم کر دی، ڈالرز ذخائر میں اضافے کیلئے کوشاں حکومت کیلئے بڑا دھچکا، ترسیلات زر مزید کم ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رواں مالی سال کے تیسرے ماہ، ستمبر 2022ء کے دوران بیرون ممالک پاکستانیوں سے موصول ہونے والی رقوم کے حجم کے حوالے سے تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدرمملکت کےغیرملکی سازش کے بیانیےکورد کرنےکےبعدعمران خان کابیانیہ دم توڑگیا ہے،سعد رفیق
مرکزی بینک کی رپورٹ زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کرنے کیلئے کوشاں حکومت کیلئے پریشان کن ثابت ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کے حجم میں مزید کمی آئی ہے، ستمبر 2022 کے دوران ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.4 ارب ڈالرز موصول ہوئے۔

یوں نمو کے لحاظ سے ستمبر 2022ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 10.5 فیصد اور سال بسال بنیاد پر 12.3 فیصد کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ جولائی تا ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 7.7 ارب ڈالر موصول ہوئے، جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہیں۔ ستمبر 2022ء کے دوران ترسیلاتِ زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (616.6 ملین ڈالرز)، متحدہ عرب امارات (474.3 ملین ڈالر)، برطانیہ (307.8 ملین ڈالر) شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جولائی اور اگست کے ماہ میں بھی ترسیلات زر کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کے بعد شوہراپنی پہلی بیوی کوساتھ رہنےکیلئےمجبورنہیں کرسکتا،عدالت کا بڑا حکم
جولائی 2022 میں پاکستان کو 2 عشاریہ 5 ارب ڈالرز جبکہ اگست 2022 میں 2 عشاریہ 7 ارب ڈالرز کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال میں ترسیلات زر کا سالانہ ہدف 33 ارب 20 کروڑ ڈالر رکھا گیا ہے، تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ میں ترسیلات زر میں کمی ہونے کے بعد ترسیلات زر کا سالانہ ہدف حاصل ہونا مشکل بتایا جا رہا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com