روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

شریف فیملی کے پاس رسیدیں اور ریکارڈ نہیں ہے اسی لئے کبھی ویڈیو،کبھی آڈیو آجاتی ہے ، بیان حلفی بھی ردی کی ٹوکری میں جائے گا، وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب


اسلام آباد۔(عمران منیر قذافی سے):وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہاہے کہ شریف فیملی کے پاس رسیدیں اور ریکارڈ نہیں ہے اسی لئے کبھی ویڈیو آجاتی ہے تو کبھی آڈیو اوراب بیان حلفی آگیا ہے، بیان حلفی بھی قطری خط، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور فلیٹس ذرائع کی طرح ردی کی ٹوکری میں جائے گا،

ملک بھر میں سٹیٹ لینڈ کی ڈیجٹلائزیشن کا عمل جاری ہے، سندھ حکومت ہر اچھے کام کی طرح سٹیٹ لینڈ کی ڈیجٹیلائزیشن میں بھی بالکل تعاون نہیں کر رہی، سروے کے مطابق پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں 81ہزار209 مربع کلومیٹر اراضی کی ڈیجیٹلائزیشن ہوچکی ہے،8لاکھ 24ہزار 210 ایکٹر اراضی پر قبضہ ہے،

قبضہ شدہ سرکاری اور پرائیوٹ لینڈ کی مالیت 5500ارب بنتی ہے،قیام پاکستان کے بعد عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے سرکاری اراضی کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ منگل کو معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سرکاری اور پرائیوٹ اراضی ریکارڈ کی اصلاحات تکمیل کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیڈسٹرل میپنگ کے ذریعے لینڈ کی ڈیجٹلائزیش سروے آف پاکستان کررہا ہے،

ماضی میں ایک مساوی کو سکین کرکے کہا گیا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوچکا ہے، یہ حقیقت کے برعکس تھا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ڈیجیٹلائزیشن میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں نے مکمل تعاون کیا جس سے 88 فیصد لینڈ کی ڈیجٹلائزیش مکمل ہوچکی ہے، سندھ حکومت نے ہر اچھے کام کی طرح اس معاملے میں بھی تعاون نہیں کیا،

سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ سٹیٹ لینڈکاپتہ چلے کہ کتنی زمین پر قبضہ ہے، پیپلز پارٹی 13 سال سے سندھ میں حکومت کررہی، چائنہ کٹنگ، سرکاری اراضی پر ملی بھگت سے قبضے کروائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے کی 825ایکڑ ، سول ایوی ایشن کی 816ا یکڑ، متروکہ وقف املاک کی 117ارب اور این ایچ اے کی 52ارب روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ شمیم کا بیان حلفی بھی قطری خط، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور فلیٹس کے ذرائع کی طرح ردی کی ٹوکری میں جائے گا، شریف فیملی کے پاس رسیدیں اور ریکارڈ نہیں ہے اسی لئے کبھی ویڈیو آتی ہے تو کبھی آڈیو اوراب یہ بیان حلفی آگیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا کہ 52 ارب روپے مالیت کی حامل جنگلات کی 5200 کنال اراضی کو واگزار کرایاہے، 4 دسمبر کو ٹینتھ ایونیوکے کام کا آغاز ہو رہا ہے،

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سیاسی جماعتیں سرکاری زمینوں پر قابض ہو جاتی تھیں۔ ای الیون نالے پر قبضہ کیا اور سی ڈی اے سے این او سی لے کر بلڈنگز بنا دی گئیں جو گزشتہ بارشوں کے دوران سیلاب کاموجب بنا۔ ایک سال میں ہم نے میگاپراجیکٹس شروع کئے۔ شہر کی حالت کو بہتر کیا۔ بارہ کہو بائی پاس پراجیکٹ 18 ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا، برما برج، کیانی برج، منال برج اور پولی کلینک ہسپتال کی 200 بیڈز پر مشتمل ایکسٹینشن، بارہ کہو میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غازی بروتھا سے اسلام آباد کے رہائشیوں کے لئے پانی فراہم کیا جائے گا۔راول ڈیم پر انٹرچینج بنا رہے ہیں جو جلد عوام کے لئے کھول دیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ مارگلہ انڈر پاس پرتیزی سے کام جاری ہے جو اکتوبر میں فعال ہو جائے گا۔ پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس عوام کے لئے کھل چکا ہے۔ کورنگ نالے کے اوپر پل زیر تعمیر ہے جس کے لئے کوشش کی جا رہی ہے کہ اگلے سال اکتوبر سے قبل مکمل کرلیاجائے۔ ای الیون میں 42 ہائی رسک عمارتوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

کورنگ نالے کے اوپر ایک بڑے آپریشن سے تجاوزات کو ہٹایا گیا ہے۔ غوری ٹاو¿ن کو غیر قانونی تعمیرات پر ڈیڑھ ارب روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ایسی سرکاری زمینوں پر کوآپریٹو سوسائٹی بناکرلوگوں کو بیچ دی گئی جن پر سکول، قبرستان،ہسپتال، پارکس بننے تھے۔ اب ان زمینوں کو واگزار کروا رہے ہیں جو رقم ان کی طرف واجب الادا ہے اس کو حاصل کررہے ہیں۔

ہم ایک لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 لائے ہیں جس کے تحت دیہات اور سیکٹر ایک ہی ریگولیٹر کے ماتحت ہوئے ہیں۔ اس سے قبل دیہی علاقے کو آئی سی ٹی اور سیکٹر ز کو سی ڈی اے دیکھ رہاتھا۔ ایک سال کے اندر اندر ہم نے اسلام آباد کی حالت بدل دی ہے اور ہم نے قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرائی ہیں اور دوسری طرف ہم دارالحکومت کو اپ گریڈ بھی کررہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com