آئی ایم ایف سے قرض منظور، ڈالرکی قدرمیں بڑی کمی ریکارڈ
یوتھ ویژن نیوز ( عاقب غوری سے ) آئی ایم ایف سے قرض کے اجرا کی منظوری کے بعد روپے نے جان پکڑلی ہے اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 1روپے80پیسے سستا ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 220 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے معاہدہ، اسدعمر کاسخت ردعمل
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 224 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے 100 انڈیکس 42 ہزارکی سطح عبور کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، رقم رواں ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو غریب طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہوگا جس کیلئے قرض کی منظوری دی گئی ہے، دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی کومثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔