روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔

ایشیا کپ کا تگڑا میچ، پاکستان کا 148 رنز کا ہدف،بھارت کی چوتھی وکٹ اڑ گئی

دبئی: ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں، پاکستان کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی89  رنز پر  چار وکٹیں گر گئیں ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم بابر اعظم  جبکہ بھارتی ٹیم  روہیت شرما کی قیادت میں کھیل رہی ہے

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اعشاریہ  5 اوورز میں 147 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے کپتان  روہت شرما اور کے ایل  راہول نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کے فاسٹ باولر اور ٹی 20 میں ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کی دوسری گیند پر کے ایل راہول کلین بولڈ ہو گئے

یہ بھی پڑھیں؛نسیم شاہ کا ٹی20 ڈیبیو،96ویں پاکستانی پلیئر بن گئے

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اعشاریہ  5 اوورز میں 147 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے۔


اس کی جگہ آنے والے ویرات کوہلی نے بھی اسی اوور میں کیچ دیا جسے فخر زمان  نے چھوڑ دیا۔

بھارت کی جانب سے کپتان  روہت شرما اور کے ایل  راہول نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کے فاسٹ باولر اور ٹی 20 میں ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کی دوسری گیند پر کے ایل راہول کلین بولڈ ہو گئے۔

یہ بھی پرھیں: اننت امبانی نے دبئی کی تاریخ کا مہنگا ترین گھر خرید لیا

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو محمد نواز نے افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرا دیا۔ روہت شرما نے 12 اور کوہلی نے 35 رنزبنائے۔

یہ بھی پرھیں: قومی ٹیم کےکھلاڑی، عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

نسیم شاہ ایک بار پھر  اور اب کی بار سوریا کمار یادیو کو 18 رنز  پر کلین بولڈ  کر  دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کا اعلان


اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے کپتان بابر  اعظم اور محمد رضوان نے اننگ کا آغاز کیا۔پہلے اوور میں ایمپائر نےمحمد رضوان کو ایل بی ڈبلیو آوٹ قرار دے دیا، پاکستان کی  طرف سے ریویو لینے پر ان کی وکٹ بچ گئی۔پہلے ہی اوور میں آخری گیند پر ایک بار پھرمحمد رضوان کے بیٹ سے دور گزرتی گیند  پر بھارتی کپتان روہت شرما نے ریویو لے لیا  اور اپنا ایک چانس ضائع کروا بیٹھا۔

تیسرے اوورمیں 15 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی،کپتان بابر اعظم 10رنز بنا کرکمار کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ بابر اعظم کی جگہ فخر زمان بیٹنگ کرنے آئےاور چھٹے اوور میں 42 کے مجموعی سکور پر وہ بھی وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر چل دیئے، فخر زمان نے بھی 10 رنز بنائے۔

محمد رضوان کا ساتھ دینے افتخار احمد آئے ہیں،انہوں نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز  بنائے اور وکٹ کیپر کوکیچ دے کر پولین لوٹ گئے۔

افتخار احمد کے بعد خوشدل شاہ  کھیلنے آئے اور پانڈیا کے ایک  اوور میں پہلے محمد رضوان  اور پھر خوشدل شاہ اوپر نیچے چلتے بنے۔محمد رضوان نے 43 جبکہ خوشدل شاہ نے 2 رنز  بنائے۔

محمد رضوان  کے جانے کی دیر تھی کہ پاکستان کا کوئی بھی بیٹر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔محمد آصف 9، محمد نواز ایک،  شاداب خان 10 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈبیو کرنے والے نسیم شاہ پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا  بیٹھے۔ ان کی جگہ شاہ نواز دھانی کھیلنے آئے اور دوسری ہی گیند پر چھکا لگا دیا۔ انہوں نے 6 گیندوں کا سامنا  کیا اور دو چھکوں کی مدد سے رنز بنائے اور آخری  اوور میں بولڈ ہو گئے۔ حارث روف 13 رنز  بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔


پاکستان کی پوری ٹیم 19  اعشاریہ 5 اوورز میں آوٹ ہو گئی،بھارت کے ہاردک پانڈیانے3،بھونیشورکمارنے4کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔

اس سے پہلے  بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس کے موقع پر گفت گو کرتے ہوئے کہا  کہ کوشش ہوگی کہ پاکستان کو کم اسکور پر آوٹ کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ اگر وہ ٹاس جیت لیتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے تاہم کوشش ہو گی کہ بھارت کیخلاف اچھا اسکور کریں۔

پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے میچ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر نسیم شاہ نے آج ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو بھی کیا ہے اور وہ پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 96 ویں پلیئر ہیں۔


دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کو اہم مشورے بھی دیئے ہیں۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بابراعظم نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا کہ جس طرح پچھلے ورلڈکپ میں کھیلا،اب بھی اسی طرح کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی تیاری وہی ہے جو گراؤنڈ کے باہر اور اندر نظر آئے، ایسے بالکل نہیں ہوگا گراونڈ کے باہر ایک چیز اور اندر دوسری۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا فاسٹ باؤلر ہمارے ساتھ نہیں لیکن اس کی کمی محسوس نہ ہو اور یقین رکھیں اگر وہ پاکستان کے لیے کچھ کرسکتا ہے تو آپ بھی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com