عمران خان کا سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کا اعلان
یوتھ ویژن نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کااعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ یو اے ای سے پاکستان پہنچ گئی
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ ہم بڑے امتحان سے گزر رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 2010 سے بڑا سیلاب اس وقت پاکستان میں آیا ہوا ہے، کل سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ٹیلی تھون کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کی دہائی، لڑکی نے انتظامیہ کی بےحسی کا پول کھول دیا
عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کی ہے کہ پاکستان میں رہنے والے افراد اور بیرون ملک مقیم پاکستانی سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کریں۔
Load/Hide Comments