نوازشریف نےقبل ازوقت انتخابات کےلیےشرط رکھ دی
لندن (ویب ڈسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے قبل ازوقت انتخابات کے لیے بڑی شرط رکھ دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نواز شریف سے بیک ڈور رابطے کیے جارہے ہیں۔ تاہم نواز شریف نے محفوظ وطن واپسی کو قبل از وقت انتخابات سے مشروط کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیرہ اگست کو بتاؤں گا کہ حقیقی آزادی ہوتی کیا ہے،عمران خان
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو یکساں مواقع میسر ہونے چاہئیں۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف نے قریبی ساتھیوں سے اسلام آباد یا لاہور واپسی کے لیے رائے لی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی حکومت ہونے کی وجہ سے آپشن دیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد لاہور آنے کا بھی مشورہ دے رہے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کو بھی چیف الیکشن کمشنر کی تبدیلی پر لچک دکھانے کا کہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 25 مئی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا آغاز، 12 ایس ایچ اوز معطل