مائنس ون نہیں مائنس آل ہوگا،سب گھر جائیں گے، شیخ رشید
راولپنڈی ( یاسر ملک سے ) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے اور نہ سیاسی عقل ہے۔یہ کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں، مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 12 اگست کو 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور 13 اگست رات 11 بجے جلسے سے خطاب کروں گا۔
Load/Hide Comments