روپے کی قدر مستحکم ہو رہی، مہنگائی میں کمی آئے گی، مفتاح اسماعیل
کراچی (ویب ڈسک ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، مہنگائی میں کمی آئے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موثر اقدامات کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، مشکل وقت ضرور ہے مگر بہتر اقدامات کیے جا رہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے،درآمد میں کمی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دن بہتر سے بہترین ہوں گے، آئی ایم ایف سے رواں ماہ قسط ملنے کا قوی امکان ہے
Load/Hide Comments