شہبازگل کی گرفتاری پرترجمان حکومت پنجاب عمرسرفرازچیمہ کی وفاقی حکومت کو دھمکی
لاہور ( یاسر ملک سے ) مشیر وزیر اعلی پنجاب اور سابق گورنر سرفراز عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو جس انداز میں گرفتار کیا گیا ویسے دہشت گرد بھی گرفتار نہیں کیے جاتے ہیں۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز عمر چیمہ نے وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا مرکزی حکومت کو پیغام ہے کہ بندے دے پتر بن جاو نہیں تے وٹ سارے کڈ دیاں گے۔
سرفراز عمر چیمہ نے کہا وفاقی حکومت میڈیا پر شب خون مار رہی ہے ۔17جولائی کے ضمنی انتخاب کےنتیجہ سے ن لیگ حکومت کے خوف کا بت ٹوٹ گیا ہے۔ 25 مئی کو بھی تحریک انصاف کےکارکنوں کیخلاف ایسی ہی فاشسٹ اقدام کیے گئے تھے۔ 11جماعتیں فاشسٹ مافیا کا ٹولہ ہے 25 مئی کو نہتے لوگوں پر تشدد کیا گیا۔3 ماہ کی حکومت میں ن لیگ حکومت نے مہنگائی کے پہاڑ توڑے ہیں انہوں نے مزید کہا وزیر ستان میں فوجی قافلے پر حملہ افسوسناک ہے فوج کی قربانیوں پر فخر اور انکا احساس ہے فوج نے قوم کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔