عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل گرفتار،بغاوت کا مقدمہ درج
اسلام آباد ( عمران قذافی سے ) سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف اور سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئیے۔ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے۔ مراد سعید نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ کس کس کو گرفتار کروگے ۔ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments