پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ تبدیل کیوں کی؟ بڑی وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد( واصب غوری سے ) تحریک انصاف کا 13 اگست کو ہونے والے جلسے کا مقام اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خوف سے جلسہ کا مقام تبدیل کیا۔
پارٹی رہنماؤں کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے بیان کے بعد مقام کی تبدیلی کا مشورہ دیا گیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منظور کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے مشورہ دیا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ وفاق میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے۔ داخلہ پر پابندی لگ سکتی ہے۔
Load/Hide Comments