تحریک انصاف نے13اگست جلسےکا شہرہی تبدیل کردیا
اسلام آباد( قاری عاشق حسین سے ) پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا، اب یہ جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کے اعلان کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلسہ راولپنڈی یا لاہور میں کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
پارٹی چیئرمین عمران خان نے جلسے کا مقام اسلام آباد سے لاہور تبدیل کرنے کی منظوری جس کے بعد طے پایا کہ 13 اگست کا جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں انتظامیہ کی ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا۔
Load/Hide Comments