وزیراعظم شہباز شریف،وزیردفاع کو پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر برطرف کریں ،فواد چودھری
تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ وزیراعظم پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے وزیر دفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ وزیراعظم آگے بڑھیں بات کریں اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے وزیردفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں۔
انہوں نے لکھا کہ دوسرا مشورہ ہے اپنی سیاست کیلئے شہدا کو استعمال کرنےکی حد تک نہ جھکیں۔
Load/Hide Comments