ڈالرمزید 3روپے7 پیسےمہنگا ہو کر240 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کراچی ( عاقب غوری سے ) ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے 7 پیسے مہنگا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالرنئی تاریخی بلندی 236 روپےکی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 233 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
Load/Hide Comments