روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

حکومتی اتحاد کا سپریم کورٹ میں فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:(واصب غوری سے ) حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سماعت ایک ساتھ کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

ن لیگ کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں ن لیگ، پی پی پی اور جے یو آئی (ف) نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔ اس ضمن میں حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے قائدین پیر کی صبح ساڑھے 10 بجے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جس میں اہم اعلان کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قائدین پریس کانفرنس کے بعد وکلا کے ہمراہ مشترکہ طور پر سپریم کورٹ جائیں گے، ایم کیوایم، اے این پی، بی این پی اور باپ سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں، تمام جماعتوں کے وکلا سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے پر دلائل دیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی نزاکت ایسی ہے کہ اس کو فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے۔

اعظم نذیر تارڑ کے مطابق پارٹی سربراہ کی ہدایات اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے عدالتی فیصلے کے بعد تاحال ابہام موجود ہے، ایک ہی معاملے میں دو تشریحات نہیں کی جا سکتیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کے لیے ایک قانون ہو جب کہ چودھری شجاعت حسین کے لیے دوسرا قانون ہو۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلٰی کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں چوہدری پرویز الٰہی نے 186 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ حمزہ شہباز کو 179 ووٹ ملے تھے لیکن ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت حسین کے خط کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ووٹ مسترد کر دیئے تھے جس کی وجہ سے پرویز الٰہی کے ووٹوں کی تعداد 176 ہو گئی اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب قرار دیے گئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com