روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

پی ٹی آئی کا پنجاب میں حکومت بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد( عمران قذافی سے )شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں 22 تاریخ کو پنجاب میں حکومت بنانے کا فیصلہ ہواہے۔

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد شیخ رشید نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے ذرائع نے مزید تایا کہ کور کمیٹی ارکان نے عمران خان کو سندھ میں متحرکہونےکامشورہدیاہےاور چیئرمین کی جانب سے سندھ کا دورہ جلد متوقع ہے۔پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازش کا جواب عوام نے ووٹوں سے دیدیا، عمران خان

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کر دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دے دیا۔

یہ بات انہوں ںے پارٹی کی صوبائی قیادت سے مشاورتی اجلاس  میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انتخابی نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق گفتگو کی گئی۔

عمران خان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کو ٹیم ورک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے پنجاب کے الیکشن میں بھرپور محنت کی۔ پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا، عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کر دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس کی صدارت چیئرمین عمران خان کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، سینیٹر شہزاد وسیم، مراد سعید، اسد عمر، فواد چودھری، شیریں مزاری، حماد اظہر، اسد قیصر، عمر ایوب، ڈاکٹر یاسمین راشد، سیف اللہ نیازی، شفقت محمود اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان بنی گالہ پہنچے ہیں۔ ضمنی انتخابات جیتنے پر کور کمیٹی اجلاس میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

دریں اثنا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج عوام سے خطاب کریں گے جس میں وہ موجودہ صورتحال پر پارٹی کا پالیسی بیان دیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com