ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن طارق محمود بخاری کی زیر صدارت شوگر کین کرشنگ سیزن بارے اجلاس

15 11 2021

بہاول پور:( یاسر ملک سے)ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن طارق محمود بخاری کی زیر صدارت شوگر کین کرشنگ سیزن بارے کمشنر آفس بہاول پور کے کمیٹی روم میں انتظامی اجلاس منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ملحقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، شوگر ملز نمائندگان، ٹریفک پولیس آفیسرز، موٹر وے پولیس آفیسرز اور دیگر انتظامی افسران شریک ہوئے۔ ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی کے لئے نہ صرف سہولت کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے بلکہ ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے اور روڈ سیفٹی کے اقدامات کے لئے بھی مربوط ٹریفک پلان پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی افسران گنے کے درست تول کو یقینی بنانے کے لئے عملہ تعینات کریں گے اور پرائیویٹ کنڈہ جات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے گنے کی مقرر کردہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے موثر مانیٹرنگ کی جائے گی اور کاشتکاروں کا معاوضہ بروقت ادا کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں