پنجاب میں ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ,تاجر پریشان
لاہور:سوئی گیس حکام نے صوبہ پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آئندہ ایک ہفتے کے لیے گیس کی فراہمی بند کر نے کا اعلان کیا ہے
تفصیلات کے مطابق سوئی گیس حکام نے پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک ہفتے کے لیے گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے،کیپٹو پاور پلانٹس رکھنے والی ٹیکسٹائل ملز کے لیے گیس بند کی جائے گی۔
سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس بندش سے متعلق ٹیکسٹائل ملز کو آگاہ کردیا گیا ہے، حکام نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس نہ دینے کا جواز پاور اور فرٹیلائزر سیکٹر کو بلاتعطل گیس کی فراہمی بتایا ہے۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے سوئی گیس حکام کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی بندش سے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،انڈسٹری کو گیس کی فراہمی فوری بحال کی جائے۔
Load/Hide Comments