مہنگا سونا مزید مہنگاہوگیا ،سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
کراچی:(مظہر چشتی سے )ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار 613 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار 823 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
Load/Hide Comments