آئی ایم ایف نے حکومت کو مزید ٹیکسوں کا کہا، جس سےحکومت اور بجٹ لانے والی ہے،شوکت ترین
اسلام آباد (عاقب غوری سے ) – سینیٹر شوکت ترین کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف نے حکومت کو مزید ٹیکسوں کا کہا ہے، پتہ چلا ہے کہ ایک اور بجٹ آرہا ہے۔
جمعرات کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلا نہیں دوسرا بجٹ چل رہا ہے، پہلا بجٹ خانہ پوری تھا، ایک اور بجٹ آر ہا ہے۔
شوکت ترین نے بیان میں کہا آئی ایم ایف نے حکومت کو 440 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا کہا ہے، سات سو ارب کا خسارہ ہے، وہ کیسے پورا کریں۔ سبسڈیز میں 490 ارب روپے کا گیپ ہے۔
سابق وزیر خزانہ بولے کہ کچھ ہفتے پہلے اسی حکومت نے اکنامک سروے پیش کیا، جس میں پی ٹی آئی کی جی ڈی پی گروتھ کا ذکر ہے،،یہ اپنی نااہلی سے بینک کرپٹ ہوئے، اپنی نالائقی کا بوجھ ہم پر ڈال رہے ہیں، ہمارے دور میں تو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی تھی۔
Load/Hide Comments