پنجاب ریونیواتھارٹی کے زیر اہتمام ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے تربیتی ورکشاب کا انعقاد
![پنجاب ریونیواتھارٹی کے زیر اہتمام ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے تربیتی ورکشاب کا انعقاد 1 pics 1](https://youthvision.pk/wp-content/uploads/2021/11/pics-1-1142x630.jpg)
رحیم یار خان (شمیل مرزا سے)پنجاب ریونیواتھارٹی کے زیر اہتمام ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے تربیتی ورکشاب کا انعقاد،جس کی صدارت پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ایڈیشنل کمشنر احمد حسین نے کی ۔ تربیتی ورکشاپ میں رحیم یار خان ملتان خانیوال، بہاولپور، لودھراں سے تعلق رکھنے والے سرکاری و نجی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد تھا کہ ٹیکس دہندگان کی کی تربیت کرنا اور ٹیکس کے حوالے سے وضاحت اور ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کو حل کرنا تھا ۔ اس موقع پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ایڈیشنل کمشنر احمد حسین نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے ، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں رجسٹر ہو کر اپنے حصے کا ٹیکس ادا کریں اور ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ، پنجاب ریونیو اتھارٹی کا مقصد ہے کہ مختلف خدمات فراہم کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا اور انہیں بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ورکشاپ میں ڈاریکٹر شیخ زید ہسپتال ملتان، نمائندہ کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی محمد جاویدسمیت دیگر نے شرکت کی ۔